Friday , December 15 2017
Home / دنیا / کنہیا کمار کے خلاف قوم دشمنی کا تازہ الزام

کنہیا کمار کے خلاف قوم دشمنی کا تازہ الزام

نئی دہلی ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار پر بھارتیہ جنتا یووا مورچہ نے آج وسنت بہار پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا ہیکہ انہوں نے ’’قوم دشمن‘‘ بیانات دیتے ہوئے جو 9 فبروری کو منعقدہ تقریب کے بعد کئے گئے ہیں، ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔ حالانکہ انہوں نے عدالت میں اقرار کیا تھا کہ وہ قوم دشمن بیانات جاری نہیں کریں گے۔ تقابلی سیاست کے پروفیسر مینن سے ربط پیدا کرنے پر انہوں نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہیکہ بیانات کو قوم دشمن قرار دیا جاسکتا ہے۔ کنہیا کی یونین اے آئی ایس ایف نے اپنا موقف ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ یونین نے دنیا بھر میں خواتین پرہونے والے مظالم کے پس منظر میں کنہیا کمار کے تبصروں کا جائزہ لیا ہے۔ یہ تبصرے صرف کشمیر کے بارے میں نہیں ہے۔ انہوں نے نہ تو فوج کی اور نہ کسی اور صیانتی ادارہ کی تحقیر کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT