Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / کنہیا کمار ’’ہیرو‘‘ نہیں : راجیو پرتاپ روڈی

کنہیا کمار ’’ہیرو‘‘ نہیں : راجیو پرتاپ روڈی

کولکتہ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر راجیو پرتاپ روڈی نے کہا کہ جے این یو اسٹوڈنٹس یونین لیڈر کنہیا کمار ایک ’’گمراہ‘‘ شخص ہے، ’’ہیرو‘‘ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بائیں بازو کی جماعتیں یونیورسٹیز، میڈیا اور این جی اوز کے پاس پناہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بائیں بازو کی جماعتیں دنیا کے اکثر حصوں میں تحلیل ہوگئی ہیں۔ سیاسی منظر نامہ میں ان کیلئے کوئی جگہ نہیں، اب وہ میڈیا، یونیورسٹیز اور این جی اوز کا رُخ کررہی ہیں۔ اس طرح وہ عوام کے ذہنوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT