Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / کنہیا کے موبائیل کی فارنسک رپورٹ کا انتظار

کنہیا کے موبائیل کی فارنسک رپورٹ کا انتظار

دہلی کی عدالت کو تحقیقاتی ٹیم کی اطلاع
نئی دہلی 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت کو سٹی پولیس نے مطلع کیا ہے کہ بغاوت کیس میں تحقیقات کے دوران جے این ایس یو صدر کنہیا کمار سے ضبط شدہ موبائیل فون سے متعلق فارنسک رپورٹ کا ہنوز انتظار ہے۔ طلباء یونین لیڈر نے عدالت سے یہ استدعا کی تھی کہ ان کے موبائیل فون اور دیگر اشیاء واپس کردیئے جائیں۔ جس پر دہلی کے خصوصی سیل نے چیف میٹرو پالیٹن مجسٹریٹ سمیت داس کو یہ اطلاع دی۔ پولیس عرضی کی سماعت کے بعد عدالت نے 26 جولائی تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی اور سماعت کو ملتوی کردیا۔ جبکہ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے عدالت کو بتایا کہ کنہیا کا موبائیل فون سنٹرل فارنسک سائنس لیباریٹری روانہ کیا گیا۔ جس کی رپورٹ کا انتظار ہے جوکہ 12 فبروری کو طلباء لیڈر کی گرفتاری کے وقت ضبط کرلیا گیا تھا اور انھیں2 مارچ کو 6 ماہ کیلئے عبوری ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT