کنیا شری اسکیم کے تحت 50 لاکھ لڑکیوں کی بااختیاری: ممتا

کولکتہ 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی 50 لاکھ سے زیادہ لڑکیاں کنیا شری اسکیم کے تحت جو ریاستی حکومت کی ہے، بااختیار بنائی گئی ہیں ، چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج اپنے ٹوئٹر پر بین الاقوامی یوم لڑکیاں پر تحریر کیا کہ اُن کی حکومت نے اِس اسکیم کے لئے 5600 کروڑ روپئے سے زیادہ بجٹ مختص کیا ہے۔ 50 لاکھ سے زیادہ لڑکیاں جن کی عمر اسکول جانے کی ہے اور جو 18 سال سے کم عمر کی ہیں، اُنھیں اِس اسکیم کے تحت بااختیار بنایا جارہا ہے۔ اُن کے موقف کو بہتر بنایا جارہا ہے اور اسکول جانے والی کمسن لڑکیوں کو ترغیب دی جارہی ہے۔ 18 سال سے قبل اُن کی شادی کو روکا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT