Wednesday , December 19 2018

کنیڈا کے وزیراعظم ٹروڈیو کی سات روزہ دورہ پر آج آمد

نئی دہلی ۔ /16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کنیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈیو کل ہفتہ سے سات روزہ دورہ ہند کا آغاز کریں گے۔ ہند اور کنیڈا کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کے تعلقات میں اضافہ کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف مقابلہ اور دفاعی تعلقات میں مزید استحکام کے مقصد پر مبنی ان کے اس دورہ سے قبل دونوں ملکوں کے مشیران قومی سلامتی نے ملاقات کی ۔ دو دن قبل منعقدہ بات چیت میں دونوں ذمہ داروں نے دفاعی و سکیوریٹی تعلقات میں وسعت کے لئے وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے کنیڈیائی ہم منصب ٹروڈیو کے مابین بات چیت کا ایجنڈہ طئے کیا ۔ ہندوستان نے کنیڈا کے بعض حصوں میں سکھوں کی انتہاپسندی میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ جسٹن ٹروڈیو اپنی شریک حیات اور تین بچوں کے ساتھ اتوار کو تاج محل کا نظارہ کریں گے۔
/18 فبروری کو تاج محل کا دورہ کریں گے ۔ /23 فبروری کو وزیراعظم مودی سے ان کی ملاقات ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT