Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / کوئلہ اسکام: سابق کوئلہ سکریٹری کو ضمانت منظور

کوئلہ اسکام: سابق کوئلہ سکریٹری کو ضمانت منظور

نئی دہلی ۔ 3 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی عدالت نے آج سابق کوئلہ سکریٹری ایچ سی گپتا اور ڈائرکٹر پشپ اسٹیلس اینڈ مائننگ پرائیوٹ لمٹیڈ اتل جین کو کوئلہ اسکام مقدمہ میں ضمانت منظور کرلی۔ ان کے خلاف مدھیہ پردیش میں کوئلہ بلاک تخصیص کے معاملہ میں مبینہ طورپر بے قاعدگیوں کا الزام ہے۔ خصوصی سی بی آئی جج بھرت پرشار نے گپتا اور جین کو فی کس ایک لاکھ روپئے کے شخصی مچلکہ اور اس کے مماثل رقم کی طمانیت پر ضمانت منظور کی اور کہا کہ وہ تحقیقات میں تعاون کریں۔ آج مختصر سماعت کے دوران گپتا اور جین کے وکیل نے کہا کہ دونوں تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں اور سی بی آئی نے انہیں گرفتار نہیں کیا ہے لہذا ان کی ضمانت منظور کی جانی چاہئے ۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے کہاکہ اگر ملزمین کو ضمانت منظور کی جاتی ہے تو پھر انہیں شرائط کا پابند بنانا ضروری ہوگا جیسے عدالت کی اجازت کے بغیر انہیں ملک چھوڑنے کی اجازت نہ دی جائے اور وہ شواہد میں الٹ پھیر نہ کریں۔ عدالت نے 6 جولائی کو گپتا اور جین کو سمن جاری کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT