Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / کوئلہ اسکام : سی بی آئی سے ابتدائی تحقیقاتی فائلس عدالت کو مطلوب

کوئلہ اسکام : سی بی آئی سے ابتدائی تحقیقاتی فائلس عدالت کو مطلوب

نئی دہلی۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک خصوصی عدالت نے سی بی آئی کو ہدایت دی کہ وہ کوئلہ بلاکس مختص کرنے کے اسکام کی تحقیقات سے متعلق ابتدائی تحقیق کی تمام فائلس عدالت میں پیش کرے۔ مبینہ طور پر اس اسکام میں پرکاش انڈسٹریز لمیٹیڈ اور دیگر صنعتی کمپنیاں ملوث ہیں۔ خصوصی سی بی آئی جج بھارت پراشر نے تحقیقاتی عہدیدار سے یہ فائلس طلب کی ہیں۔ ق

نئی دہلی۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک خصوصی عدالت نے سی بی آئی کو ہدایت دی کہ وہ کوئلہ بلاکس مختص کرنے کے اسکام کی تحقیقات سے متعلق ابتدائی تحقیق کی تمام فائلس عدالت میں پیش کرے۔ مبینہ طور پر اس اسکام میں پرکاش انڈسٹریز لمیٹیڈ اور دیگر صنعتی کمپنیاں ملوث ہیں۔ خصوصی سی بی آئی جج بھارت پراشر نے تحقیقاتی عہدیدار سے یہ فائلس طلب کی ہیں۔ قبل ازیں سی بی آئی نے مقدمہ بند کرنے کی درخواست پیش کی تھی۔ عدالت اس مقدمہ کی سماعت کررہی ہے جس میں سی بی آئی نے کہا ہے کہ تحقیقات کے دوران ایسے ثبوت دستیاب نہیں ہوئے جن کی بنیاد پر مقدمہ چلایا جاسکے۔

مہاراشٹرا کی معاشی صورتحال پر وائیٹ پیپر کی اجرائی
ممبئی۔/17مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کی زیر قیادت مہاراشٹرا حکومت ریاست کی معاشی صورتحال پر بہت جلد وائیٹ پیپر جاری کرے گی۔ وزیر فینانس سدھیر منگتوار نے یہ اطلاع دی۔ وہ اسمبلی میں کل بجٹ پیش کرنے والے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وائیٹ پیپر میں ریاست کی معاشی صورتحال کو واضح تصویر سامنے آئے گی۔

TOPPOPULARRECENT