Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / کوئلہ اسکام : سی بی آئی کو جواب دینے کی ہدایت

کوئلہ اسکام : سی بی آئی کو جواب دینے کی ہدایت

نئی دہلی ۔23جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک خصوصی عدالت نے سی بی آئی کو ہدایت دی کہ 6ستمبر تک مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر اور ہنس راج اہیر کی درخواست کے جوابات عدالت میں پیش کئے جائیں ۔ خصوصی جج بھارت پراشد نے تحقیقات کرنے والے محکمہ کی درخواست پر اپنا فیصلہ سنایا ۔ جس نے مرکزی وزراء کی درخواستوں پر جواب دینے کیلئے مہلت طلب کی تھی ۔ مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل جاؤڈیکر اور مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ ہنس راج اہیر نے سی بی آئی سے جواب طلب کیا تھا ۔ دونوں وزراء اس مقدمہ کے مدعی علیہ ہیں ۔ انہوں نے عدالت میں درخواست پیش کرتے ہوئے گذارش کی تھی کہ سی بی آئی کی مقدمہ بند کردینے کی درخواست کو مسترد کردیا جائے اور ایک ضمنی فردجرم پیش کیا جائے ۔ 2014ء میں مرکزی ویجلنس کمیشن ( سی وی سی ) نے دونوں وزراء کی جانب سے کی ہوئی شکایات پر کارروائی کا آغاز کیا تھا ۔ سی وی سی کی جانب سے حوالہ پر مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن تحقیقات کی تکمیل کے بعد سی بی آئی نے 2014ء میں مقدمہ بند کرنے کی درخواست پیش کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ متضاد ثبوت حاصل ہورہے ہیں ۔ جن کی بناء پر کسی بھی ملزم پر مقدمہ نہیں چلایا جاسکتا ۔بی جے پی قائدین نے درخواست مفاد عامہ میں کہا تھا کہ حقائق کو مسخ کیا جارہا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT