Thursday , September 20 2018
Home / Top Stories / کوئلہ اسکام : منموہن سنگھ سے سی بی آئی کی پوچھ گچھ ؟

کوئلہ اسکام : منموہن سنگھ سے سی بی آئی کی پوچھ گچھ ؟

نئی دہلی ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم منموہن سنگھ سے بتایا جاتاہیکہ سی بی آئی نے کوئلہ بلاک الاٹمنٹ کیس بہ متعلق ہنڈالکو میں پوچھ گچھ کی لیکن نہ وہ اور نہ ہی تحقیقاتی ایجنسی اس کی تصدیق کیلئے آمادہ ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق سی بی آئی عہدیداروں نے کی ٹیم نے دو روز قبل سابق وزیراعظم سے ان کی قیامگاہ پر ’’پوچھ گچھ‘‘ کی جبکہ خ

نئی دہلی ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم منموہن سنگھ سے بتایا جاتاہیکہ سی بی آئی نے کوئلہ بلاک الاٹمنٹ کیس بہ متعلق ہنڈالکو میں پوچھ گچھ کی لیکن نہ وہ اور نہ ہی تحقیقاتی ایجنسی اس کی تصدیق کیلئے آمادہ ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق سی بی آئی عہدیداروں نے کی ٹیم نے دو روز قبل سابق وزیراعظم سے ان کی قیامگاہ پر ’’پوچھ گچھ‘‘ کی جبکہ خصوصی سی بی آئی عدالت کے روبرو موقف رپورٹ 27 جنوری کو داخل کرنا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ سے پوچھ تاچھ تالابیرا II بلاگ کی ہنڈالکو کو الاٹمنٹ سے متعلق کوئلہ اسکام کے کیس کے سلسلہ میں ہوئی جبکہ وہ کوئلہ کا قلمدان رکھتے تھے۔ یہ پوچھ گچھ عدالت کے 16 ڈسمبر کے حکمنامہ کی تعمیل میں ہوئی ہے۔ ربط پیدا کرنے پر سی بی آئی ترجمان کنچن پرساد نے اس تعلق سے تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کیا جبکہ سابق وزیراعظم کے مددگار نے اس کی تردید کی۔ ذرائع نے کہا کہ ڈاکٹر سنگھ سے ان تبدیلیوں کے تعلق سے دریافت کیا گیا جو وزارت کوئلہ کے ساتھ ساتھ پی ایم او میں پیش آئی جبکہ صنعتکار کمار منگلم برلا نے دو مکتوبات مورخہ 7 مئی 2005ء اور 17 جون 2005ء اس وقت کے وزیراعظم کو تحریر کرتے ہوئے تالابیرا ۔ II کوئلہ بلاک کے ہنڈالکو کو الاٹمنٹ کرنے کی درخواست کی تھی۔ سی بی آئی کو اس کے تساہل پر سخت سست سننا پڑا جبکہ خصوصی جج بھرت پرشار نے اس کیس میں اختتامی رپورٹ کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ’’مناسب‘‘ رہے گا کہ اس وقت کے وزیرکوئلہ (ڈاکٹر سنگھ) سے اس معاملہ کے مختلف پہلوؤں کے تعلق سے ’’پہلے پوچھ تاچھ‘‘ کرلی جائے۔

TOPPOPULARRECENT