Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / کوئلہ اسکام :منموہن سنگھ سے عدم پوچھ تاچھ پر وجہ طلبی

کوئلہ اسکام :منموہن سنگھ سے عدم پوچھ تاچھ پر وجہ طلبی

نئی دہلی ۔ 25 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : خصوصی عدالت نے سی بی آئی سے دریافت کیا کہ آیا اس نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سے پوچھ تاچھ کی ہے جب کہ کول بلاک اسکام کیس میں تحقیقات کے دوران وزارت کوئلہ کا قلمدان ان کے پاس تھا ۔ اسکام میں صنعت کار کمار منگلم برلا ، سابق سکریٹری وزارت کوئلہ پی سی پاریکھ اور دیگر ماخوذ ہیں ۔ خصوصی سی بی آئی جج بھ

نئی دہلی ۔ 25 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : خصوصی عدالت نے سی بی آئی سے دریافت کیا کہ آیا اس نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سے پوچھ تاچھ کی ہے جب کہ کول بلاک اسکام کیس میں تحقیقات کے دوران وزارت کوئلہ کا قلمدان ان کے پاس تھا ۔ اسکام میں صنعت کار کمار منگلم برلا ، سابق سکریٹری وزارت کوئلہ پی سی پاریکھ اور دیگر ماخوذ ہیں ۔ خصوصی سی بی آئی جج بھارت پرشاد نے تحقیقاتی ایجنسی سے کہا کہ اس معاملہ میں اس نے وزیر کوئلہ سے پوچھ تاچھ کو ضروری سمجھا ہے ؟ کیا تم نے مناسب سمجھا کہ حقائق معلوم کرنے کے لیے منموہن سنگھ کا بیان قلمبند کیا جائے ۔ عدالت کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے تحقیقاتی عہدیدار نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران وزیر اعظم دفتر کے عہدیداروں سے پوچھ تاچھ کی گئی اور یہ محسوس کیا گیا کہ اس وقت کے وزیر کوئلہ کا بیان لینا ضروری نہیں ہے ۔ تاہم انہوں نے یہ وضاحت کی کہ اس وقت کے وزیر کوئلہ سے پوچھ تاچھ کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔ سال 2005 میں جس وقت برلا کے ہنڈالکو کو اڑیسہ میں کوئلہ بلاکس مختص کئے گئے تھے اس وقت سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے پاس وزارت کوئلہ کا قلمدان تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT