Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / کوئلہ اسکام : منموہن سنگھ کو راحت 21 ستمبر کو سماعت نہیں ہوگی

کوئلہ اسکام : منموہن سنگھ کو راحت 21 ستمبر کو سماعت نہیں ہوگی

نئی دہلی ۔15 ستمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج 21 ستمبر کو سماعت کی جانے والی درخواستوں کی فہرست میں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی دائر کردہ اپیلوں کو حذف کردیا ۔ کوئلہ بلاک تخصیص مقدمہ میں منموہن سنگھ کو ٹرائیل کورٹ نے بحیثیت ملزم سمن جاری کیا ہے اور اس کے خلاف سابق وزیراعظم نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی ۔ چیف جسٹس ایچ ایل دتو اور جسٹس ارون مشرا پر مشتمل بنچ نے 21 ستمبر کو سماعت کی جانے والی فہرست میں ان اپیلوں کو حذف کردیا لہذا اب 21 ستمبر کو اس پر سماعت نہیں ہوئی ۔ کپل سبل کی زیرقیادت سینئر وکلاء کے گروپ نے 21ستمبر کو زیرسماعت مقدمات میں سے اس اپیل کو ہٹادینے کی خواہش کی تھی ۔ بنچ نے کہاکہ ان اپیلوں پر اس وقت سماعت ہوگی جب عدالت میں اس کی باری آئے گی ۔ آج کے اس حکمنامہ کے ساتھ ہی ٹرائیل کورٹ میں سماعت پر التواء کو بھی توسیع مل جائے گی ۔ فہرست سے اپیل کو حذف کرنا اس لئے اہمیت رکھتا ہے کیونکہ حال ہی میں خصوصی بنچ نے سابق منسٹر آف اسٹیٹ سنتوش بگروڈیا کو ایک اور کوئلہ اسکام مقدمہ میں عبوری راحت دینے سے انکار کیا تھا ۔ اس کے علاوہ یہ بھی اشارہ دیا تھا کہ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی درخواست کا بھی جائزہ لیاجائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT