Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / کوئلہ اسکام : وزیراعظم کا دفتر قانون سے بالاتر نہیں : عدالت

کوئلہ اسکام : وزیراعظم کا دفتر قانون سے بالاتر نہیں : عدالت

نئی دہلی ۔ 19 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) یوپی اے دور حکومت میں وزیراعظم کے دفتر کی کارکردگی پر آج خصوصی عدالت نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے دفتر کے عہدیداروں کی کارکردگی ’’توقع کے مطابق نہیں ہے ‘‘ ۔ کوئلہ بلاکس مختص کرنے کے مقدمہ میں عدالت نے ایک حکم پر جو ناگپور میں گریس انڈسٹریز لمیٹیڈ کیلئے جاری کیاگیا ہے جس میں سی بی آئی کو ہدایت دی گئی ہے کہ سرکاری ملازمین اور کمپنی کے عہدیداروں کے درمیان گٹھ جوڑ کی مزید تحقیقات کی جائے ، عدالت نے کہا کہ جب وزیرمملکت برائے کوئلہ کا واضح تبصرہ موجود ہے کہ جی ٹی ایل ناقابل بھروسہ ہے تو وزیراعظم کے دفتر کی کارکردگی مشکوک ہوجاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT