Thursday , June 21 2018
Home / دنیا / کوئلہ اسکام : یو پی اے حکومت پر مودی کی تنقید

کوئلہ اسکام : یو پی اے حکومت پر مودی کی تنقید

پیرس۔12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) سابق یو پی اے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ یو پی اے حکومت نے کوئلہ بلاکس اُسی طرح مختص کئے جیسے کے کوئی ایک قلم یا دستی کسی کو بھی دیتا ہے ‘ لیکن اسکے نتیجہ میں اربوں روپیوں کا نقصان پہنچا ۔ ہندوستانی برادری کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیرس میں نریندر مودی نے کہا کہ آپ نے

پیرس۔12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) سابق یو پی اے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ یو پی اے حکومت نے کوئلہ بلاکس اُسی طرح مختص کئے جیسے کے کوئی ایک قلم یا دستی کسی کو بھی دیتا ہے ‘ لیکن اسکے نتیجہ میں اربوں روپیوں کا نقصان پہنچا ۔ ہندوستانی برادری کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیرس میں نریندر مودی نے کہا کہ آپ نے کوئلہ بلاکس مختص کرنے کے بارے میں سنا ہوگا ۔ 204کوئلہ بلاکس اُسی طرح دے دیئے گئے جیسے کے کوئی آپ سے ملنا آتا ہے اور آپ اسے اپنا قلم یا دستی دیتے ہیں ۔ بعض اوقات ایسا کرنے سے پہلے بھی 10بار سونچا جاتا ہے کہ کیا تحفہ حاصل کرنے والا اس کا مستحق ہے ۔ بعدازاں انہوں نے کہا کہ طوفان آیا ہوا ہے ‘ سپریم کورٹ نے مختص کرنے کے تمام احکام منسوخ کردیئے ہیں ۔ سابق وزیراعظم کا نام بھی سامنے آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اُن پر تنقید نہیں کرنا چاہتے لیکن جیسے ہی این ڈی اے حکومت برسراقتدار آئی ‘ سپریم کورٹ نے کہا کہ 31مارچ 2015ء کے بعد کوئلہ کی کانکنی نہیں کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT