Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / کوئلہ اور اسپکٹرم کا ہراج تین لاکھ کروڑ سے زائد آمدنی

کوئلہ اور اسپکٹرم کا ہراج تین لاکھ کروڑ سے زائد آمدنی

نئی دہلی ۔ 9 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کوئلہ کی کانوں اور ٹیلی کام اسپکٹرم کے ہراج سے حکومت کو تین لاکھ کروڑ روپئے سے زائد کی آمدنی متوقع ہے اور اس نے تمام اندازوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن میں سی اے جی کا ان وسائل کے بارے میں جاری کردہ تخمینہ بھی شامل ہے۔ یہ دونوں وسائل حالیہ عرصہ کے دوران دو بڑے اسکامس کا شکار ہوچکے ہیں۔ کوئلہ بلاکس کو ای آکشن کے ذریعہ فروخت کیا جارہا ہے جبکہ اسپکٹرم کا ہراج کیا جارہا ہے ۔ حکومت کو ان دو وسائل سے ہونے والی آمدنی تین لاکھ کروڑ روپئے سے متجاوز ہونے کی توقع ہے ۔ وزیر کوئلہ پیوش گوئل نے کہا کہ کوئلہ بلاکس کے ہراج سے متعلقہ ریاستوں میں برقی کی قیمت میں کمی ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT