Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / کوئلہ بلاک تخصیص اسکام : مزید سات معاملات درج

کوئلہ بلاک تخصیص اسکام : مزید سات معاملات درج

نئی دہلی 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ  نے آج سپریم کورٹ کو بتایا کہ اُس نے کوئلہ بلاک تخصیص اسکام میں مزید سات معاملات درج کئے ہیں اور اب دو کمپنیوں کے خلاف استغاثہ کی شکایتوں کے ادخال کا مرحلہ جاری ہے جن میں مسرز جندال اسٹیل اینڈ پاور لمیٹیڈ بھی شامل ہے۔ ED نے گزشتہ سال جنوری تا جاریہ سال ستمبر تک اپنی دسویں اسٹیٹس رپورٹ اپیکس کورٹ میں داخل کی تھی جہاں اس کا کہنا ہے کہ اُسے قبل ازیں سی بی آئی کی جانب سے 55 ایف آئی آر موصول ہوئی تھی اور تمام میں انفورسمنٹ کیس انفارمیشن رپورٹ (ECIR) رجسٹرڈ کی گئی تھی۔ نویں اسٹیٹس رپورٹ کے فوری بعد ای ڈی کو سی بی آئی نے مزید سات ایف آئی آر موصول ہوئی تھی اور ان تمام سات ایف آئی آر کے تعلق سے ای سی آئی آر بھی رجسٹر کی گئی تھی۔ ایجنسی نے جسٹس ایم بی لوکر کی قیادت والی ایک بنچ کو یہ بات بتائی جس میں دیگر ججس جسٹس کورین جوزف اور اے کے سیکری بھی شامل ہیں اور کہاکہ گیارہ معاملات میں پرویژنل اٹیچمنٹ احکامات بھی جاری کئے گئے تھے۔ ای ڈی نے سپریم کورٹ کو یہ بھی بتایا کہ مسرز اسپانج اسٹیل اینڈ پاور لمیٹیڈ کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT