Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / کوئمبتور میں اردو اکیڈیمی کا افتتاح اور کُل ہند مشاعرہ

کوئمبتور میں اردو اکیڈیمی کا افتتاح اور کُل ہند مشاعرہ

کوئمبتور۔/12جون، ( سیاست ڈاٹ کام) علاقہ میں اردو کو فروغ دینے کیلئے ایک اکیڈیمی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ علامہ اقبال اردو اکیڈیمی کا افتتاح 14جون کو عمل میں آئے گا جس کے زیر اہتمام شہر اور ضلع کے اہم ٹاؤنس میں اسٹڈی سنٹرس شروع کئے جائیں گے۔ جو لوگ اردو بولتے ہیں یا دلچسپی رکھتے ہیں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔ صدرنشین اردو اکیڈیمی

کوئمبتور۔/12جون، ( سیاست ڈاٹ کام) علاقہ میں اردو کو فروغ دینے کیلئے ایک اکیڈیمی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ علامہ اقبال اردو اکیڈیمی کا افتتاح 14جون کو عمل میں آئے گا جس کے زیر اہتمام شہر اور ضلع کے اہم ٹاؤنس میں اسٹڈی سنٹرس شروع کئے جائیں گے۔ جو لوگ اردو بولتے ہیں یا دلچسپی رکھتے ہیں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔ صدرنشین اردو اکیڈیمی امتیاز بابو نے یہ اطلاع دی ہے۔ اکیڈیمی کی جانب سے بہت جلد اردو اسکولس قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں سہ لسانی فارمولہ پر عمل کیا جارہا ہے اور چند سال قبل سے اردو کو بحیثیت ایک مضمون پڑھایا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کلکٹر ارچنا پٹنائیک کی موجودگی میں ممتاز شاعر عبدالرحمن اکیڈیمی کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر پہلی مرتبہ اردو مشاعرہ منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے 22شعراء حصہ لیں گے

TOPPOPULARRECENT