Thursday , November 15 2018
Home / سیاسیات / کوئمبتور میں بی جے پی آفس کے باہر پٹرول بم پھینکا گیا

کوئمبتور میں بی جے پی آفس کے باہر پٹرول بم پھینکا گیا

کوئمبتور۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آج صبح تملناڈو کے کوئمبتور میں بی جے پی کارکن کے مکان اور آفس پر پٹرول بم پھینکا گیا جس سے کسی بھی قسم کا کوئی نقصان تو نہیں ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ بی جے پی ضلع صدر سی آر نندا کمار کے مکان کے باہر کار پارکنگ کے مقام پر حادثہ رونما ہوا۔ یہ واقعہ 3 بجے کے قریب جبکہ نندا کمار اپنے مکان میں سو رہے تھے، بم پھینکا گیا۔ نندا کمار نے کہا کہ توقع ہے کہ بی جے پی ریاستی صدر ٹی سندرا راجن اس مقام کا دورہ کریں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT