Thursday , August 16 2018
Home / سیاسیات / کوئمبتور میں بی جے پی کارکن کی دکان نذرآتش

کوئمبتور میں بی جے پی کارکن کی دکان نذرآتش

کوئمبتور ۔ 12اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک پارچہ جات کی دکان جس کے مالک مقامی بی جے پی کارکن ہے ‘ آج دو اشرار نے علی الصبح اُسے نذرآتش کردیا ۔ سی سی ٹی وی کی جھلکیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ دو افراد موٹر سیکل پر سوار دوکان کے پاس آئے تھے ‘ انہوں نے بھونیشور کی دکان پر شٹر اٹھاکر پٹرول چھڑکا اور تین بجے شب اُسے نذرآتش کردیا ۔ حالانکہ لوگ قریب ہی سورہے تھے لیکن انہیں دھواں نکلنے کے بعد ہی اس واردات کا پتہ چلا ۔ آگ جلد ہی بجھادی گئی اور پولیس موقع واردات پر پہنچ گئیں ۔ سجاوٹ کے بعض شیشے اور پارچہ جات کی اشیاء آتشزدگی سے جل کر خاکستر ہوگئیں ۔ خاطیوں میں سے ایک ہیلمیٹ پہنا ہوا تھا جب کہ دوسرے کا چہرے کا بندرٹوپی میں چھپا ہوا تھا ۔ پولیس نے کہا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT