Saturday , November 18 2017
Home / پاکستان / کوئٹہ میں ’ممنوعہ شدت پسند تنظیم‘ کے تین افراد ہلاک

کوئٹہ میں ’ممنوعہ شدت پسند تنظیم‘ کے تین افراد ہلاک

مسافر بس میںدھماکہ 11ہلاک‘ریلوے پٹریوں کے قریب بھی دھماکہ
کوئٹہ ۔6ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فوج سے فائرنگ کے تبادلے میں تین مسلح افراد ہلاک ہوگئے ۔ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ایکممنوعہ مذہبی شدت پسند تنظیم سے ہے۔کروینٹیئر کوربلوچستان کے ترجمان نے بتایا کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب میں ایک گھر پرممنوعہ شدت پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والے افراد کی موجودگی کی اطلاع پرکاروائی کی گئی ۔ترجمان کے مطابق کاروائی کے دوران ایف سی ارکان عملہ اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کاتبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ممنوعہ شدت پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین مطلوب ملزمین ہلاک ہوئے۔آزاد ذرائع سے تینوں افراد کی فائرنگ کے تبادلے میں ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔ایک اور واقعہ میں سریاب ہی کے علاقے میں ریلویپٹریوںکے قریب دھماکہ ہوا۔ سریاب پولیس کے ایک عہدیدارنے بتایا کہ نامعلوم افراد نے ریلویپٹریوںکے پاس دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا۔ دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ریلویپٹریوںکو جزوی نقصان پہنچا۔

TOPPOPULARRECENT