کوئی اچھا یا برا دہشت گرد نہیں ہوتا :عبداللہ

واشنگٹن ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے ایک اعلیٰ سطحی قائد نے آج پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی اس پالیسی کا حوالہ دیا جہاں مختلف دہشت گرد تنظیموں کیلئے بھی حکومت امتیازی رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔ کیا کوئی خراب دہشت گرد یا اچھا دہشت گرد بھی ہوسکتا ہے؟ دہشت گرد تو دہشت گرد ہی ہوگا! کسی بینک سے کم رقم لوٹنے والے کیا خراب ڈاکو کہلائیں گے یا خطیر رقم کا سرقہ کرنے والے اچھے ڈاکو بن جائیں گے؟ اب وقت آ گیا ہیکہ پاکستان اپنی اس پالیسی پر مفادعامہ کیلئے نظرثانی کرے۔

TOPPOPULARRECENT