Wednesday , July 18 2018
Home / ہندوستان / کوئی بھی شخص ،خاتون کی مرضی کے بغیر اُسے ہاتھ نہیں لگا سکتا : دہلی عدالت

کوئی بھی شخص ،خاتون کی مرضی کے بغیر اُسے ہاتھ نہیں لگا سکتا : دہلی عدالت

نئی دہلی۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کوئی بھی خاتون کی مرضی کے بغیر اسے ہاتھ نہیں لگا سکتا۔ دہلی کی عدالت نے آج یہ بات کہی اور کہا کہ یہ بڑی بدبختی کی بات ہے کہ خواتین کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بے ہودہ اور اوباش قسم کے مرد، خواتین کو اپنی ہوس کا شکار بنارہے ہیں۔ عدالت کا یہ احساس اس وقت سامنے آیا جب اس کی ایک 9 سالہ لڑکی پر جنسی حملہ کیلئے رام نامی شخص کو 5 سال کی جیل کی سزا سنائی۔ ایڈیشنل سیشن جج سیما مہانی نے اُترپردیش کے شہر چھاوی رام کو سزا سنائی ہے جس نے 2014ء میں شمالی دہلی کے مکھرجی نگر کے پرہجوم مارکٹ میں ایک کمسن لڑکی کو غیرمناسب طریقہ سے چھوا تھا۔ عدالت نے کہا کہ عورت کا جسم اس کی ملکیت ہوتا ہے اور وہ اپنے جسم پر کامل حق رکھتی ہے۔ دیگر تمام کو اس کے جسم کو ہاتھ لگانے کی اجازت نہیں ہے۔ جبکہ تک اس میں خاتون کی مرضی شامل نہ ہو۔ کسی بھی مقصد سے کسی بھی طریقہ سے کوئی مرد کسی بھی عورت کے جسم کو ہاتھ نہیں لگا سکتا۔

TOPPOPULARRECENT