کوئی بھی فوجی ملازم ملوث نہیں، الزام بے بنیاد، فوجی حکام کا بیان

حیدرآباد۔/8اکٹوبر، ( سیاست نیوز) مہدی پٹنم میں آج دوپہر2:45بجے پیش آئے واقعہ پر فوجی حکام نے رات دیر گئے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ’’مہدی پٹنم میں فوجی چھاؤنی کے فوجی حکام کے علم میں یہ بات لائی گئی تھی کہ ایک 11سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر چند فوجی ملازمین نے جلادیا ہے۔ تحقیقات پر پتہ چلا کہ یہ الزام بالکل غلط ہے اور کوئی بھی فوجی ملازم اس واقعہ میں ملوث نہیں ہے۔ فوج اس واقعہ کی مذمت کرتی ہے اور سچائی تک پہونچنے کیلئے جامع تحقیقات کے عمل میں پولیس کو مکمل مدد فراہم کی جائے گی۔‘‘

TOPPOPULARRECENT