Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں کاٹجو کو سپریم کورٹ کی نوٹس

کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں کاٹجو کو سپریم کورٹ کی نوٹس

نئی دہلی ۔ 17 اکتوبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے ، سپریم کورٹ کے سابق جج بھی عدالت کی نظر میں ’’ایک عام شہری ‘‘ ہیں ۔ ماہرین قانون نے سپریم کورٹ کی جانب سے مارکنڈے کاٹجو کو شخصی طورپر اُس کے اجلاس پر حاضری دینے اور بنیادی کوتاہیوں کی وضاحت کرنے کیلئے  طلب کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ۔ سینئر قانون داں میناکشی اڑورہ نے سپریم کورٹ کے احکام کو ’’بلا شک و شبہ غیرمعمولی‘‘ قرار دیا۔ سینئر قانون داں اجیت کمار سنہا نے تاہم اپنے بلاگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید سے گریز کیا اور کہا کہ جسٹس کاٹجو ایک قابل احترام سینئر ایڈوکیٹ اور اُن کے اچھے دوست ہیں ، تاہم اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں ہے ۔ کاٹجو نے سومیا عصمت ریزی مقدمہ پر ردعمل ظاہر کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT