Sunday , September 23 2018
Home / Top Stories / ’’کوئی بھی وزیراعظم بن سکتے ہیں لیکن راہول کافی مقبول ہیں‘‘: شتروگھن سنہا

’’کوئی بھی وزیراعظم بن سکتے ہیں لیکن راہول کافی مقبول ہیں‘‘: شتروگھن سنہا

نئی دہلی۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اسٹار سے سیاست داں بننے والے بی جے پی کے ناراض لیڈر شتروگھن سنہا نے اپنی پارٹی پر پھر ایک نیا وار کرتے ہوئے آج وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے (مودی) نے کانگریس کے صدر راہول گاندھی کو وزیراعظم بننے کے لئے تیار رہنے سے متعلق ریمارکس پر کیا تھا۔ شتروگھن سنہا نے کہا کہ وہ (مودی) کانگریس کے صدر کی طرف سے اٹھائے گئے چھبتے ہوئے سوالات کا جواب دینے کے بجائے ان سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کیلئے جاری رائے دہی کے دوران سلسلہ وار ٹوئٹس کرتے ہوئے کہا کہ ’’راہول جو گزشتہ چند سال کے دوران کافی پختہ کار ہوئے ہیں، اب عوام میں بھی کافی مقبول ہوچکے ہیں‘‘۔ شتروگھن سنہا نے سوال کیا کہ اگر ملک کی سب سے بڑی اور قدیم ترین جماعت کے قائد (راہول) آئندہ وزیراعظم بننے کا امکان محسوس کرتے ہیں تو اس میں غلطی کس بات کی ہے۔ شترو نے روایتی انداز میں وزیراعظم مودی پر طنز و تنقید کے پے در پے تیر چلاتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’کوئی بھی شخص وزیراعظم بن سکتا ہے، نامدار، کامدار، دامدار یا جہاں تک یہ معاملہ ہے کوئی بھی ایک اوسط سمجھدار شخص اعداد اور تائید کی بنیاد پر وزیراعظم بن سکتا ہے۔ اس پر چیخ و پکار اور شور مچانے کی ضرورت ہی کیا ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT