Wednesday , November 21 2018
Home / Top Stories / کوئی ہندو نہیں چاہے گا کہ مسجد توڑ کر وہاں مندر بنادیا جائے : ششی تھرور 

کوئی ہندو نہیں چاہے گا کہ مسجد توڑ کر وہاں مندر بنادیا جائے : ششی تھرور 

نئی دہلی : 2019ء کے لوک سبھا انتخابات جیسے جیسے نزدیک آرہے ہیں رام مندر کو لے کر سیاسی بیان بازی تیز ہوتی جارہی ہے ۔ سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر ششی تھرور کا ایک تازہ بیان سامنے آیا ہے ۔ ایک پروگرام کے دوران انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ہندو یہ نہیں چاہے گا کہ مسجد کا ڈھانچہ گراکر رام مندر بنے ۔

ششی تھرور کے اس بیان سے بی جے پی سینئر لیڈر سبرامنیم سوامی نے کہا کہ تھرور کے خلاف اس بیان کے تعلق سے قا نونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔ مسٹر سوامی نے کہا کہ اب ہم ایسے شخص کے خلاف کیابات کہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ گھٹیا اور نیچ قسم کا آدمی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT