Wednesday , January 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / کوارٹر فائنل میں آسٹریلیائی ٹیم زیادہ دباؤ میں ہوگی : اکرم

کوارٹر فائنل میں آسٹریلیائی ٹیم زیادہ دباؤ میں ہوگی : اکرم

کراچی، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ جمعہ کے کوارٹر فائنل میں آسٹریلین ٹیم زیادہ دباؤ میں ہوگی۔ انھوں نے جیو ٹی وی کے گوشہ ’’سوئنگ کا سلطان‘‘ میںیہ بات کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ سرفراز احمد نے ثابت کردیا ہے کہ پچاس اوورز تک بیٹنگ کرسکتے ہیں،وہ لمبی اننگز کھیل سکتے ہیںجبکہ حارث سہیل کو جارحانہ

کراچی، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ جمعہ کے کوارٹر فائنل میں آسٹریلین ٹیم زیادہ دباؤ میں ہوگی۔ انھوں نے جیو ٹی وی کے گوشہ ’’سوئنگ کا سلطان‘‘ میںیہ بات کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ سرفراز احمد نے ثابت کردیا ہے کہ پچاس اوورز تک بیٹنگ کرسکتے ہیں،وہ لمبی اننگز کھیل سکتے ہیںجبکہ حارث سہیل کو جارحانہ کھیلنے کی ضرورت ہے۔

کرکٹ :فیلڈ امپائر اور تھرڈ امپائر کی گفتگو سب سنیں گے
دبئی ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ میچ میں جب کوئی فیصلہ تھرڈ امپائر کے سپرد کیا جاتا ہے تو فیلڈ امپائر اور تھرڈ امپائرکے درمیان کیا گفتگو ہوتی ہے آپ نے کبھی نہیں سنی ہوگی لیکن اب آئی سی سی نے خفیہ گفتگو سے پردہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔کرکٹ میچز میں کمنٹری تو سب سنتے ہیں لیکن اب امپائرز کی گفتگو بھی آپ سن سکیں گے۔ آئی سی سی نے فیلڈ امپائر اور تھرڈ امپائر کے درمیان ہونے والی خفیہ گفتگو نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ گفتگو اس وقت سنی جاسکے گی جب کسی فیصلے کیلئے فیلڈ امپائر کا تھرڈ امپائر سے رابطہ ہوگا۔ اس دوران جو بھی بات چیت ہوگی وہ سب سن سکیں گے۔ آئی سی سی نے گزشتہ سال ایک سیریز کے دوران یہ تجربہ کیا تھا، جس پر عمل در آمد ورلڈ کپ کے آخری سات میچز (چار کوارٹر فائنلس ، دو سیمی فائنلس اور فائنل ) میں بھی کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT