Monday , June 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / کوارٹر فائنل میں مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہو گی : سرفراز احمد

کوارٹر فائنل میں مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہو گی : سرفراز احمد

ایڈیلیڈ ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمن سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آسٹریلیائی بولنگ بہت مضبوط ہے جس کا مقابلہ کرنے کیلئے مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہو گی۔ پاکستان ورلڈ کپ میں کوارٹر فائنل مرحلے میں جمعہ کو آسٹریلیا کے مدمقابل ہو گا۔ سرفراز نے کہا کہ کوارٹر فائنل میں کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں ہے اور اس

ایڈیلیڈ ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمن سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آسٹریلیائی بولنگ بہت مضبوط ہے جس کا مقابلہ کرنے کیلئے مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہو گی۔ پاکستان ورلڈ کپ میں کوارٹر فائنل مرحلے میں جمعہ کو آسٹریلیا کے مدمقابل ہو گا۔ سرفراز نے کہا کہ کوارٹر فائنل میں کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں ہے اور اس دن جو ٹیم بھی اچھا کھیلے وہی کامیاب ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ آسٹریلیااور پاکستان کے میچ ہمیشہ سخت رہے ہیں۔ چونکہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں حالیہ ٹسٹ سیریز جیتی تھی، اس لئے دباؤ آسٹریلیا پر ہو گا۔ سرفراز کو جب یاد دلایا گیا کہ آسٹریلین پیس اٹیک میں بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے مچل اسٹارک، مچل جانسن اور جیمز فاکنر موجود ہیں تو انھوں نے اپنے لیفٹ آرم فاسٹ بولرز بھی گنوا دیئے۔ ’’ہمارے پاس بھی محمد عرفان، راحت علی اور وہاب ریاض موجود ہیں جن کی بولنگ پر اچھی پریکٹس مل رہی ہے۔ جہاں تک اسٹارک کا تعلق ہے تو میں انھیں یو اے ای میں کھیل چکا ہوں۔‘‘ انھوں نے کہا: ’’ہم میچ سے قبل اپنے ویڈیو انالسٹ کی مدد سے آسٹریلیائی بولروں کی ویڈیوز دیکھ رہے ہیں اور اسی کے مطابق تیاری کر رہے ہیں۔‘‘ اس ٹورنمنٹ میں اسٹارک 16 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ جانسن نے نو وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ سرفرازنے آئرلینڈ کے خلاف آخری پول میچ میں سنچری اسکور کی جو 2007ء کے بعد عالمی کپ مقابلوں میں کسی پاکستانی بلے باز کی پہلی سنچری ہے۔ اتفاق سے یہ سرفراز احمد کی ونڈے انٹرنیشنل میں بھی پہلی سنچری ہے۔ سرفراز نے اعتراف کیا کہ سنچری کے قریب آ کر وہ گھبراہٹ کا شکار ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT