Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / کوالالمپور ایرپورٹ پر لاوارث طیارے، مالکان کا پتہ لگانے اخبار میں اشتہار

کوالالمپور ایرپورٹ پر لاوارث طیارے، مالکان کا پتہ لگانے اخبار میں اشتہار

کوالالمپور ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملائشیا ایرپورٹ حکام MH370 لاپتہ طیارہ کے ہنوز سراغ نہ ملنے سے پریشان ہیں، وہیں ان کی پریشانیوں میں اس وقت مزید اضافہ ہوگیا کیونکہ ملک کے سب سے بڑے ایرپورٹ پر تین 747 بوئنگ طیارے کھڑے ہوئے ہیں، جن کا کوئی وارث نہیں ہے۔ اس سلسلہ میں کوالالمپور انٹرنیشنل ایرپورٹ کے آپریٹرس نے ملائشیا کے ایک اخبار میں اشتہار شائع کروایا ہے جس میں 747-200F طیاروں کے مالکان سے خواہش کی گئی ہیکہ وہ اپنے طیارے ایرپورٹ کے علاقہ سے ہٹا لیں۔ اگر اشتہار کی اشاعت کے 14 روز بعد بھی کسی نے طیارہ ہٹانے میں دلچسپی نہیں دکھائی کو طیاروں کو یا تو فروخت کردیا جائے گا یا ملائشیائی ہوا بازی قانون کے تحت انہیں ضائع کردیا جائے گا۔ دی اسٹار میں شائع شدہ اشتہار میں ملائشیا ایرپورٹس کے جنرل منیجر زین المحمد عیسیٰ نے بتایا کہ ایرپورٹ حکام لاوارث طیاروں کے مالکان کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طیارے انڈونیشیائی ساخت کے نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر کسی دیگر ملک میں تیار کئے گئے ہیں۔ مسٹر عیسیٰ نے مزید کوئی تفصیل بتانے سے انکار کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT