Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوالیفائرز : رونالڈو کے 4 گول ، پرتگال کی پہلی جیت

کوالیفائرز : رونالڈو کے 4 گول ، پرتگال کی پہلی جیت

پیرس، 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسپینی کلب رئیل میڈرڈ کے اسٹار فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو کے شاندار چار گولوں کی مدد سے یورپی چمپئن پرتگال نے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے گروپ بی میچ میں اَنڈورا کو 6-0سے شکست فاش دی۔ 31سالہ رونالڈو نے گزشتہ شب اس میچ کے شروعاتی چار منٹ میں ہی شاندار دو گول داغ دیئے ۔اس کے بعد دوسرے ہاف میں بھی انہوں نے ایک منٹ کے اندرون ایک اور گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔رونالڈو نے مجموعی طور پر دوسرے ، چوتھے ، 47ویں اور 68ویں منٹ میں گول داغے ۔ اپنے کلب اور ملک کیلئے اب تک 500 گول کر چکے رونالڈو کا یورو کپ فائنل میں زخمی ہونے کے بعد یہ پہلا میچ رہا۔ پہلے میچ میں سوئٹزرلینڈ سے ہارنے والے پرتگال کے اب تین پوائنٹس ہیں۔ دیگر میچوں میں فرانس نے بلغاریہ کو 4-1سے ، ہالینڈ نے بھی بیلاروس کو 4-1سے اور سوئٹزرلینڈ نے ہنگری کو 3-2سے ہرایا۔

TOPPOPULARRECENT