Friday , June 22 2018
Home / خواتین کا صفحہ / کوا : چالاک اور چور

کوا : چالاک اور چور

بچو!

بچو! کوا ، ایک ایسا پرندہ ہے جسے نہایت ہی چالاک‘ تیز اور چور بھی سمجھا جاتا ہے۔دراصل یہ ایک چالاک پرندہ ہے اور گروپ کی شکل میں رہتا ہے۔ مکئی، باجرہ اور گندم کے کھیتوں پر حملہ آور ہوکر کسان کو کافی نقصان پہنچاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کسان اسے ڈرانے کیلئے کھیتوں میں جگہ جگہ عجیب و غریب پتلے بناکر رکھتے ہیں۔ مجموعی طور پر یہ ایک نہایت ہی ضرر رساں پرندہ ہے۔ تمام دنیا میں پایا جانے والا یہ پرندہ ایک ماہر چور بھی ہے۔
یہ نہ صرف دوسرے پرندوں کے گھونسلوں سے چوری چھپے انڈے چرا لیتا ہے بلکہ اکثر ان کے بچے بھی اُٹھا لیتا ہے۔ حتیٰ کہ یہ گھروں اور کھیتوں میں دانہ دنکا چگتے ہوئے مرغی کے چھوٹے چھوٹے چوزوں تک کو اُچک کر لے جاتا ہے، خاص طور پر یہ فصلوں کو بہت نقصان پہنچاتا ہے۔ بیج بونے سے لے کر کاٹنے تک اس کی چوری جاری رہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کسان اسے اپنا بدترین دشمن سمجھتا ہے۔کوا ،اپنی سخت اور مضبوط چونچ سے بہت کام لیتا ہے۔ ہر قسم کے اناج کے دانے، کیڑے مکوڑے، پھل، پرندوں کے انڈے، مینڈک، چھوٹے سانپ، مچھلیاں اور چوہے سبھی کھا جاتا ہے۔ چونکہ بے شمار چیزیں کھالیتا ہے لہذا اسے کہیں نقل مکانی کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اس کی قوتِ بصارت اور سماعت غیر معمولی طور پر بہت تیز ہوتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT