Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کوبیر منڈل پریشد جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد

کوبیر منڈل پریشد جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد

کوبیر /23 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوبیر منڈل مستقر منڈل پرجا پریشد میں اعلی عہدیداروں اور عوامی نمائندے جس میں 20 گرام پنچایتوں سے آئے ہوئے سرپنچ MPTCS نے شرکت کی ۔ بعد ازاں کوبیر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اشیش ریڈی نے خطاب میں کہا کہ جاریہ ماہ اطراف و اکناف کے مواضعات میں وبائی امراض کافی تیزی سے پھیل رہے ہیں ۔ جس میں یلدا ، چاتا ، پارڈی ، جام گاؤں ، نگوا اور دیگر دیہاتی علاقوں میںملیریا ، ڈینگو جیسے امراض سے عوام متاثر ہو رہے ہیں ۔ چنانچہ ضلع DHMO کی ہدایت پر دیہاتی علاقوں میں امراض کی روک تھام کیلئے جنرل طبی کیمپ کا آغاز ہوچکا ہے ۔ تقریباً مواضعات میں طبی کیمپ کے ذریعہ عوام کو چیک اپ کرکے ا دویات تقسیم کیا جارہا ہے ۔ دیگر مواضعات میں طبی کیمپ کا سلسلہ جاری ہے ۔ بعد ازاں محکمہ ایجوکیشن کوبیر منڈل ایجوکیشن آفسیر کے خطاب کرنے کے دوران عوام کی شکایت پر عوامی نمائندوں اور منڈل ایجوکیشن آفیسر کے درمیان زبردست بحث و تکرار ہوئی ۔ عوامی نمائندوں کا کہنا ہے کہ جاریہ ماہ ودیا والینٹرس کے تقررات عمل میں آئے لیکن کسی بھی گرام پنچایت کے سرپنچ یا MPTCS کو اطلاع نہیں دی گئی ۔ VV کے تعلق سے معلومات حاصل کرنے کیلئے عوام کو بھی نمائندوں کے پاس پہونچکر ودیہ والنٹرس کے متعلق جواب طلب کرنے پر اس اثناء میں کوبیر ایجوکیشن آفیسر سے اطلاع لنے کی غرض سے فون کیا گیا لیکن مصروفیات کا بہانہ بتادیا گیا ۔ گذشتہ دو ماہ قبل ضلع ایجوکیشن کے تحت تبادلہ عمل میں آئے مستقر کوبیر منڈل میں 20 گرام پنچایت 22 دیہاتوں میں اسکولس 175 ہے اور 75 اساتذہ موجود تھے ۔ جن میں 40 اساتذہ کے تبادلہ ہونے پر مختلف مواضعات میں طلباء و طالبات کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے ۔ اس اثناء میں ودیہ والینٹرس کے تقررات کا آغآز عمل میں آنے پر عوام نے راحت کی سانس لی ۔ لیکن کوبیر MEO کسی بھی سرپنچ اور MPTCS کو اطلاع نہ کرنے پر ودیا والینٹرس کے آن لائین درخواستیں کرنے کا وقت ختم ہوگیا ۔ جس کے سبب محتلف گرام پنچایتوں کی عوام نے عوامی نمائندوں سے شکایت کرتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ ان حالات کو پیش نظر عوامی نمائندوں نے کوبیر منڈل ایجوکیشن آفیسر پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا ۔ بعد ازیں کوبیر MPDO وناجہ نے تمام تفصیلات کا جائزہ لیتے ہوئے عوامی نمائندوں کو تیقن دیا کہ اس مسئلے کی یکسوئی جلد از جلد کی جائے گی ۔ انہوں نے دیگر عہدیداروں سے اجلاس کا سلسلہ جاری کرنے کو کہا بعد ازاں محکمکہ اگریکلچر آفیسر محکمہ تحصیل محکمہ ٹرانسکو ، محکمہ ایریگیشن محکمہ حیوانات محکمہ جنگلات محکمہ آبپاشی نے خطاب کیا کوبیر MPDO نے عوامی نمائندوں اور اعلی عہدیداروں کی تمام تفصیلات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔ عوام کی مسائل کی یکسوئی کیلئے ضلع کلکٹر کو عرضی پیش کیا جائے گا ۔ اس طرح سے اجلاس کا اختتام عمل میں آیا ۔ اس موقع پر کویبر ایم پی ڈی او وناجہ کوبیر تحصیلدار چندر پرکاش ورما زیڈ پی ٹی سی وسنتا رمیش ، ایم پی پی کملیش یوگنا سرپنچس ایم پی ٹی سی ایس کوآپشن ممبر اعلی عہدیداروں کے علاوہ اخباری نمائندے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT