Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کوبیر میں سردی کی لہر

کوبیر میں سردی کی لہر

کوبیر۔/23جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر منڈل میں سردی کی لہر بہت زیادہ پائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کوبیر منڈل اطراف واکناف کے مواضعات میں چاروں طرف گھنا جنگل اور تالاب قریب ہونے سے شدید سردی کی لہر میں بہت اضافہ ہورہا ہے اور جنگل کا علاقہ رہنے سے تیز سرد ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔ شام کے اوقات میں معمر افراد اور نوجوان و بچے سردی سے محفوظ رہنے کیلئے گرم ملبوسات کا استعمال کررہے ہیں۔ سرد موسم کے باعث شام کے اوقات سڑکیں سنسان اور عوام گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ سردی بچنے کیلئے آگ تاپتے نظر آرہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT