Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کوبیر میں معذورین کیلئے میٹنگ ہال کی تعمیر کا مطالبہ

کوبیر میں معذورین کیلئے میٹنگ ہال کی تعمیر کا مطالبہ

کوبیر /20 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوبیر منڈل اور اس کے اطراف و اکناف کے مواضعات کے پیدائشی معذورین کا اجلاس رورل ڈیولپمنٹ آفس میٹنگ ہال میں منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر کوبیر منڈل اور دیگر مواضعات کے پیدائشی معذورین نے تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا کہ پیدائشی معذورین کیلئے مستقر کوبیر منڈل میں ایک میٹنگ ہال تمعیر کروائیں ۔ انہوں نے کلکٹر ضلع عادل آباد سے بھی مطالبہ کیا کہ کوبیر میں ایک میٹنگ پیدائشی معذوریوں کیلئے تعمیر کروایا جائے تاکہ پیدائشی معذوروں کو سہولت مل سکے ۔ اجلاس کے اختام کے بعد پیدائشی معذوروں کی کمیٹی کے چیرمین دتاتر نے نمائندہ سیاست کو بتایا کہ ضلع کلکٹر کی ہدایت کے باوجود بھی سکراری عہدیادر معذورین کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں تاخیر اور لاپرواہی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے معذورین کو سرکاری دفتروں کے بارہا چکر کاٹنا پڑ رہا ہے ۔ سخت دھوپ میں جسمانی معذور افراد کے دفتروں میں چکر لگانے پر کسی کو رحم بھی نہیں آرہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT