Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کوبیر میں نوجوان فوت قتل کا الزام

کوبیر میں نوجوان فوت قتل کا الزام

بھینسہ۔/20جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ ڈیویژن کے موضع کوبیر میں گزشتہ روز ایک کھیت مزدور دوپہر کے کھانے کے بعد صحت خراب ہونے کی وجہ سے فوت ہوگیا۔ جس کے افراد خاندان نے قتل کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے بھینسہ رورل سرکل انسپکٹر کے ونود کو ایک تحریری یادداشت پیش کی۔ تفصیلات کے بموجب مستقر کوبیر منڈل کا متوطن جی شام کمار ( دلت ) عمر 25سال جو گزشتہ دو سال سے مستقر کوبیر کے غوث نامی زمیندار کے کھیتوں میں ملازمت کررہا تھا حسب معمول شام کمار صبح کو اپنے گھر سے ملازمت کی غرض سے گیا اور کھیتوں میں کام کرکے اپنے ہمراہ لائے ہوئے کھانے (ٹفن ) کو کھول کر دوپہر کاکھانا کھایا۔کچھ دیر بعد طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے قئے شروع ہوئی جسے کوبیر ہیلتھ آفیسر کے پاس منتقل کرتے ہوئے علاج کروایا گیا لیکن طبیعت کافی خراب ہونے پر بھینسہ سرکاری گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ متوفی کے افراد خاندان نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے اسے قتل قرار دیا اور متوفی کے مالک غوث پر اس کے کھانے میں زہر ملانے کا شبہ ظاہر کیا اور نعش کا پوسٹ مارٹم نہ کرنے کیلئے بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں منع کیا گیا۔ بعد ازاں کوبیر سرپنچ کے ہمراہ موضع کے دلت طبقہ کے افراد اور متوفی کے افراد خاندان نے متوفی کے مالک غوث کوبیر سرپنچ کے ہمراہ موضع کے دلت طبقہ کے افراد اور متوفی کے افراد خاندان نے متوفی کے مالک غوث کے خلاف قتل کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت پیش کی جس پر بھینسہ رورل سرکل انسپکٹر کے ونود نے اس واقعہ کی تمام زاویوں سے تحقیقات کرتے ہوئے متوفی کی موت کی وجہ کا پتہ لگانے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر کوبیر سب انسپکٹر ڈی رمیش موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT