Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کوبیر میں کپاس کی خریدی کا سلسلہ جاری

کوبیر میں کپاس کی خریدی کا سلسلہ جاری

کوبیر /25 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج CCI آفیسر رتیش ٹھاکرے نے کہا کہ کپاس سرکاری خدیری 4050 کا سلسلہ جاری ہے ۔ 31 اکٹوبر سے لیکر 25 نومبر تک کپاس 15,000 کنٹل خریدی گئی ۔ CCI کپاس خریدی کا سلسلہ 30 ڈسمبر تک چلنے کی امید ظاہر کی ۔ چونکہ کپاس خریدی کیلئے پرائیویٹ سیل خریدار بھی موقع کی تلاش میں ہے ۔ لیکن کسان کو امید CCI خریدی سے جوڑی ہے ۔ پہلے ہی کسان جاریہ سال فصلوں سے ہوئے نقصان کو لیکر بہت پریشان تھے ۔ لیکن CCI خریدی نے ان کو کپاس کی صحیح قیمت دے کر خوشی میں تبدیل کیا ۔ بعد ازاں عوام بھی پرائیویٹ خریدی کے خدشہ سے اطراف و اکناف کے مواضعات والے تیزی سے کپاس فروخت کیلئے کوبیر کارخانے کو آرہے ہیں ۔ امید ہے کسانوں کو CCI کے تحت فائدہ پہونچاسکے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT