Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کوبیر میں EGS اسکیم کی ذمہ داری، RWS آفس کو دے دی گئی

کوبیر میں EGS اسکیم کی ذمہ داری، RWS آفس کو دے دی گئی

کوبیر۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت کی جانب سے بیت الخلا کے تعمیری کام کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مستقر کوبیر منڈل کے RWS آفس کے JE سرینواس نے کہا کہ بیت الخلا کی EGS اسکیم کی ذمہ داری MPDO آفس سے لے کر RWS کو دے دی گئی ہے۔ اس دوران JE سرینواس نے تمام بیت الخلا اسکیم فہرست کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کوبیر منڈل میں 22 گرام پنچایت اور 20 دیہات موجو

کوبیر۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت کی جانب سے بیت الخلا کے تعمیری کام کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مستقر کوبیر منڈل کے RWS آفس کے JE سرینواس نے کہا کہ بیت الخلا کی EGS اسکیم کی ذمہ داری MPDO آفس سے لے کر RWS کو دے دی گئی ہے۔ اس دوران JE سرینواس نے تمام بیت الخلا اسکیم فہرست کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کوبیر منڈل میں 22 گرام پنچایت اور 20 دیہات موجود ہیں جس میں تقریباً گرام پنچایت اور مواضعات میں بیت الخلا کا تعمیری کام مکمل ہوچکا ہے۔ دیگر مواضعات میں ضامن روزگار اسکیم کے تحت بیت الخلا کا تعمیری کام جاری کرنے کی ہدایت دی۔ عوام کے مسائل کے حل کیلئے مکانات میں بیت الخلاء جلد سے جلد بہتر اقدامات تکمیل کئے جائیں گے۔ اس موقع پر JE سرینواس، سوپروائزر اور دیگر گاؤں کے ذمہ دار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT