Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کوبیر کے اردو میڈیم مدارس کے مسائل کی یکسوئی کا تیقن

کوبیر کے اردو میڈیم مدارس کے مسائل کی یکسوئی کا تیقن

کوبیر ۔ 18 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر کوبیر ضلع عادل آباد میں B چندرکانت منڈل ایجوکیشن آفیسر سے نمائندہ سیاست امین احمد نے کوبیر منڈل کے تمام اسکولس کے تعلق سے انٹرویو لیا ۔ بی چندرکانت MEO نے اسکولس کے تعلق سے پوچھے جانے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کوبیر منڈل اور اطراف و اکناف کے مواضعات میں 72 پرائمری ، اپرپرائمری اور ہائی اسکول

کوبیر ۔ 18 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر کوبیر ضلع عادل آباد میں B چندرکانت منڈل ایجوکیشن آفیسر سے نمائندہ سیاست امین احمد نے کوبیر منڈل کے تمام اسکولس کے تعلق سے انٹرویو لیا ۔ بی چندرکانت MEO نے اسکولس کے تعلق سے پوچھے جانے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کوبیر منڈل اور اطراف و اکناف کے مواضعات میں 72 پرائمری ، اپرپرائمری اور ہائی اسکول کے منجملہ اساتذہ 135 اور 5 سی آر پی ہیں ۔ جن میں تلگو میڈیم اسکولس ، اردو میڈیم اسکولس ، ہندی میڈیم اسکولس ، آنگن واڑی اسکولس شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے طلباء و طالبات کیلئے مڈڈے میلس کا بہتر انتظام ہے ۔ ہفتے میں چاروں گرام پنچایت اور مواضعات میں دورے کیلئے جانا پڑتا ہے ۔ وہاں پر جائزہ لیتے ہوئے اساتذہ کو اسکول پابندی سے آنے اور طلباء کو تعلیم اچھی تعلیم دینے کی تاکید کی جاتی ہے ۔ حال ہی میں صدر مدرس وقارالدین سے ملاقات کے دوران ایک الگ منظر دکھائی دیا اردو میڈیم اسکول میں طلباء و طالبات انٹرویل میں ضرورت سے فارغ ہونے کیلئے قطار بناکر بے چین و تکلیف میں پائے گئے ۔ ایک ہی بیت الخلا ہونے پر طلباء و طالبات کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ خاص کر پانچواں ، چھٹی ، ساتویں جماعت کے طلبہ کو اسکول میں سہولت نہ ہونے پر گھر سے ضرورت سے فارغ ہو کر آنے پر تعلیم ترک ہورہی ہے ۔ طلباء و طالبات نے کافی مایوسی کا اظہار کیا ۔ تمام تفصیلات پر غور کرنے کے بعدازاں انٹرویو کے دوران چندرکانت MEO نے یہ تیقن دیا کہ اردو میڈیم اسکول طلباء و طالبات کی فلاح و بہبود کیلئے جو مطالبہ ہے دو اساتذہ ، معززین طلباء کو فنڈ بیت الخلاء کا انتظام اور دیگر تمام سہولتیں فراہم کرنے کیلئے فنڈ منظوری کا انتظام جلد از جلد کیا جائیگا ۔ اس مسئلہ کو ضلع کلکٹر کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔ اس موقع پر چندرکانت منڈل ایجوکیشن آفیسر اور کوبیر نمائندہ سیاست امین پٹیل موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT