Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / کوتاہیوں کا چیف منسٹر ہریانہ کا اعتراف

کوتاہیوں کا چیف منسٹر ہریانہ کا اعتراف

چندی گڑھ 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ڈیرا سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کو مجرم قرار دینے سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے میں کوتاہیوں کا چیف منسٹر ہریانہ منوہر لال کھتر نے آج اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ اُنھیں اعتراف ہے کہ مناسب کارروائی کرنے میں ناکام رہے۔ اُن پر مبینہ تشدد کی بناء پر سوالات کی بوچھار کی گئی تھی۔ اُنھوں نے کہاکہ ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا لیکن حکومت کی کوتاہیوں کی بناء پر صورتحال ابتر ہوگئی۔ حکومت نقصانات کا جائزہ لے گی۔ اِس سوال پر کہ ڈیرہ کے پیرو پنچ کلہ پہونچنے میں کیسے کامیاب رہے جبکہ ریاستی حکومت ایسی صورتحال کے لئے تیار تھی۔ کھتر نے اپنی کوتاہیوں کا اعتراف کیا۔ تاہم لامتناہی سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہاکہ میں جواب دوں گا لیکن آپ سننے کے لئے تیار بھی نہیں ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT