Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / کوتاہ ذہن لوگ دنیا کو تقسیم کرنے کے ذمہ دار : موہن بھاگوت

کوتاہ ذہن لوگ دنیا کو تقسیم کرنے کے ذمہ دار : موہن بھاگوت

نئی دہلی ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک بھر میں عدم رواداری کے موضوع پر مباحثہ کے دوران آر ایس ایس کے سرسنچالک موہن بھاگوت نے آج کہاکہ کوتاہ ذہنیت کے لوگ معاشرہ کو لسانی، رنگ و نسل یا ذات پات کے نام پر تقسیم کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو ایک خاندان بنانے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان میں تنوع ہی اس کی طاقت ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ مسئلہ جشن منانے سے زیادہ بیرونی افراد کے غوروخوض کا مسئلہ ہے۔ وہ قومی تعمیر بذریعہ بین مذاہب خیرسگالی واسودیو پٹمبم کے نظریہ کے تحت کے موضوع پر خطاب کررہے تھے جبکہ چنمئے مشن کے بانی سوامی چنمیانند کی100 سالہ یوم پیدائش تقاریب سری فورٹ میں  منائی جارہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور تمام لوگوں میں یہ نظریہ تقسیم کیا جانا چاہئے تاکہ انہیں پیشرفت کا راستہ مل سکے۔ اس کے ذریعہ وہ پوری دنیا کو ایک خاندان بناسکیں۔

TOPPOPULARRECENT