Sunday , February 18 2018
Home / شہر کی خبریں / کودنڈا رام سے ریونت ریڈی کی ملاقات، بھتیجہ کی شادی میں شرکت کی دعوت

کودنڈا رام سے ریونت ریڈی کی ملاقات، بھتیجہ کی شادی میں شرکت کی دعوت

حیدرآباد۔/14 فبروری، ( این ایس ایس ) کانگریس کے لیڈر ریونت ریڈی نے آج یہاں تلنگانہ پولٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی (ٹی جے اے سی ) کے چیرمین پوفیسر ایم کودنڈا رام سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اپنے بھتیجہ کی شادی میں شرکت کیلئے دعوت دی۔ اس موقع پر ان دونوں نے تقریباً ایک گھنٹہ تک ریاست تلنگانہ کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ کودنڈا رام کے گھر سے باہر نکلتے ہوئے ریونت ریڈی نے موجود اخباری نمائندوں سے کہا کہ انہوں نے اپنے بھائی کے فرزند کی شادی میں شرکت کیلئے کودنڈا رام کو شرکت کی دعوت دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT