Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کودنڈا رام پر ریمارکس و تنقیدوں کی مذمت

کودنڈا رام پر ریمارکس و تنقیدوں کی مذمت

جمہوریت میں ہر ایک کو استفسار کا حق ، ڈاکٹر لکشمن کا ردعمل
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : صدر تلنگانہ بی جے پی ڈاکٹر لکشمن نے بعض ریاستی وزراء ارکان اسمبلی و قائدین ٹی آر ایس کی جانب سے صدر نشین تلنگانہ پولیٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کودنڈا رام پر کی جانے والی بیجا تنقیدوں و رکیک ریمارکس کی سخت مذمت کی اور الزام عائد کیا کہ محض حکومت کی ناکامیوں کی پردہ پوشی کرنے کے لیے ہی پروفیسر کودنڈا رام پر سیاسی وار اور حملے کیے جارہے ہیں تاکہ انہیں خوف زدہ کر کے چیف منسٹر اور حکومت کی ناکامیوں کا اظہار کرنے سے روکا جاسکے ۔ ڈاکٹر لکشمن نے اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جمہوریت میں ہر ایک کو استفسار کرنے کا مکمل حق حاصل ہے ۔ انہوں نے تلنگانہ حکومت کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی حکومت اعلانات تو بہت کچھ کررہی ہے لیکن عمل آوری کا دور تک بھی پتہ نہیں دکھائی دے رہا ہے ۔ صدر تلنگانہ بی جے پی نے ریاستی سکریٹریٹ پارٹی سے انحراف کرنے والوں کے مرکز میں تبدیل ہوچکی ہے اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اسمبلی و پارٹی قائدین کو تلنگانہ راشٹرا سمیتی میں شامل کر لے کر تلنگانہ حکومت خوش ضرور ہورہی ہے لیکن ٹی آر ایس کے ان اقدامات کی قلعی آئندہ بہت جلد کھل جائے گی اور تب ہی پارٹی ارکان اسمبلی کی دل بدلی کے حقائق کا اصل پتہ چل جائے گا ۔ ڈاکٹر لکشمن نے صدر ٹی آر ایس و چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت دو سالہ تلنگانہ حکومت کی کارکردگی پر مبنی فی الفور وائیٹ پیپر جاری کرنے کا حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT