Wednesday , November 21 2018
Home / Top Stories / کودنڈا رام کو ڈپٹی چیف منسٹر کا عہدہ دینے کانگریس کافیصلہ

کودنڈا رام کو ڈپٹی چیف منسٹر کا عہدہ دینے کانگریس کافیصلہ

حیدرآباد ۔ 14؍ اکٹوبر ( این ایس ایس ) کانگریس نے عظیم اتحاد میں نشستوں کی تقسیم کے عمل کو تیز کر دیا ہے ۔ اس پارٹی نے ایک خانگی ہوٹل میں منعقدہ اساسی کمیٹی کے اجلاس میں کے جاناریڈی ‘ جی چنا ریڈی ‘ پونم پربھاکر ‘ ڈاکٹر ونئے کمار پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ باور کیا جاتا ہے کہ کانگریس قائدین نے اس میں اپنے اس احساس کا اظہار کیا کہ مجوزہ انتخابات میں تلنگانہ جناسمیتی کے صدر کودنڈا رام کے کسی حلقہ سے مقابلہ کرنے کے بجائے صرف مہم چلانے کی صورت میں عظیم اتحاد کو زیادہ فائدہ پہونچ سکتا ہے ۔ ٹی جے ایس کے ارکان اگر کانگریس کے ٹکٹ پر مقابلے کریں تو بہتر رہے گا ۔ کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ عظیم اتحاد کو اقتدار ملنے کی صورت میں کودنڈا رام کو ڈپٹی چیف منسٹر کا عہدہ دیا جائیگا ۔

تلنگانہ میں عظیم اتحاد کی حکومت کی تشکیل یقینی
ٹی آر ایس حکومت سے عوام بیزار ، کودنڈا رام کا بیان
حیدرآباد۔ 14 اکتوبر (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ جنا سمیتی پروفیسر ایم کودنڈا رام نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس کے خلاف عظیم اتحاد کے قیام سے سیاسی ماحول میں تبدیل ہوگیا ہے اور اس عظیم اتحاد کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری اتحاد میں شامل ہر ایک پر عائد ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں عظیم اتحاد کی زیرقیادت انتخابات کے بعد حکومت کی تشکیل یقینی ہے کیونکہ ٹی آر ایس زیرقیادت حکومت سے تلنگانہ میں ہر شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے اپنی بیزارگی و مخالفت کا اظہار کررہے ہیں۔ یہاں تک کہ بیروزگار تعلیم یافتہ افراد کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری ملازمین وغیرہ اس عظیم اتحاد کی تائید کرنے سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ پروفیسر ایم کودنڈا رام نے عظیم اتحاد میں نشستوں کی تقسیم کے مسئلہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ نشستوں کے معاملے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے اور بہت جلد اس مسئلہ کی یکسوئی کرلی جائے گی اور آئندہ ایک دو دن میں نشستوں کی تقسیم کے تعلق سے موقف بالکلیہ طور پر واضح ہوجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT