Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / کودنڈا رام کے خلاف وزیر داخلہ کا بیان حکومت کے ناپاک عزائم کا اظہار

کودنڈا رام کے خلاف وزیر داخلہ کا بیان حکومت کے ناپاک عزائم کا اظہار

چیرمین تلنگانہ جائنٹ ایکشن کمیٹی کو نقصان پر حکومت ذمہ دار ہوگی : وی ہنمنت راؤ
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : سکریٹری اے آئی سی سی و سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینر پروفیسر کودنڈا رام کا نکسلائٹس سے تعلق جوڑتے ہوئے انکاونٹر کرنے کی سازش کرنے کا حکومت پر الزام عائد کیا ۔ آج اسمبلی کے احاطے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وی ہنمنت راؤ نے وزیر داخلہ تلنگانہ این نرسمہا ریڈی کے اس بیان پر شدید تشویش کا اظہار کیا جس میں انہوں نے کودنڈا رام کے ممنوعہ پیپلز وار گروپ نکسلائٹس سے تعلقات ہونے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ تحریک کے دوران پروفیسر کودنڈا رام ، این نرسمہا ریڈی ، چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کے علاوہ ٹی آر ایس کے تمام قائدین کے لیے ’ گرو ‘ تھے ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل بعد عوامی مسائل اٹھانے پر نکسلائٹ بن گئے ہیں ۔ وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ وزیر داخلہ کے بیان سے حکومت کے ناپاک عزائم کا پتہ چلتا ہے ۔ اگر پروفیسر کودنڈا رام کو کچھ بھی ہوتا ہے تو اس کی ساری ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔ سکریٹری اے آئی سی سی نے کہا کہ چیف منسٹر کی نظر میں پروفیسر کودنڈا رام سرپنچ کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے اور ان کے جلسوں میں 500 افراد بھی شرکت نہیں کرتے تو پھر انہیں یاترا منظم کرنے سے کیوں روکا جارہا ہے ۔ ایسا لگتا ہے چیف منسٹر ، پروفیسر کودنڈارام سے خوفزدہ ہے اور انہیں ریاست کا دورہ کرنے سے روکا جارہا ہے ۔ وی ہنمنت راؤ نے امن و امان کے قیام اور ریاست کی حفاظت کے لیے ملازمین پولیس کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا اور عوام و ریاست کی حفاظت کرتے ہوئے زندگیاں قربان کرنے والے پولیس ملازمین کو خراج پیش کیا اور کہا کہ گورنر تین دن تک یوم شہیداں پولیس پروگرام میں شرکت کررہے ہیں ۔ اس طرح علحدہ تلنگانہ ریاست کی تحریک میں زندگیاں ضائع کرنے والے مجاہدین تلنگانہ کے لیے پروفیسر کودنڈا رام ریالیاں منظم کررہے ہیں تعجب ہے ۔ پولیس اس میں بھی رکاوٹ پیدا کررہی ہے ۔ عوامی مسائل پر توجہ دینے کی کانگریس کے بشمول دوسری اپوزیشن جماعتوں نے گورنر سے نمائندگی کی ان مسائل پر حکومت سے استفسار کرنے کے بجائے گورنر چیف منسٹر کی ستائش کرنے میں مصروف ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT