Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / کودنڈا ریڈی کی قیادت میں کانگریس تادیبی کمیٹی کی تشکیل

کودنڈا ریڈی کی قیادت میں کانگریس تادیبی کمیٹی کی تشکیل

پردیش کانگریس کمیٹی تلنگانہ کا اقدام ، باغی قائدین کے خلاف کارروائی ممکن

پردیش کانگریس کمیٹی تلنگانہ کا اقدام ، باغی قائدین کے خلاف کارروائی ممکن

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر پنالہ لکشمیا نے سابق رکن اسمبلی مسٹر کودنڈا ریڈی کی قیادت میں 5 رکنی تادیبی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ جس میں فاروق حسین بھی رکن شامل ہیں ۔ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کو کئی اسمبلی اور لوک سبھا حلقوں میں پارٹی کے باغی امیدواروں کا سامنا ہے ۔ کانگریس ایک طرف انہیں سمجھا بجھا کر انتخابی میدان سے دستبردار کرانے کی کوشش کررہی ہے ۔ دوسری طرف مخالف پارٹی سرگرمیوں میں شامل رہنے والے قائدین کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے سابق رکن اسمبلی مسٹر کودنڈا ریڈی کی قیادت میں 5 رکنی پردیش کانگریس تادیبی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ جس میں کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل مسٹر محمد فاروق حسین سابق رکن اسمبلی مسٹر کے ستیہ نارائنا گوڑ اور سابق صدر ضلع پرجا پریشد مسز دھنونتی سابق جنرل سکریٹری پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر ڈی وی ستیہ نارائنا راؤ کو بحیثیت ارکان شامل کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ مسٹر فاروق حسین ماضی میں پردیش کانگریس تادیبی کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ تلنگانہ کی تادیبی کمیٹی میں بھی ان کی خدمات سے استفادہ کیا جارہا ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT