Wednesday , July 18 2018
Home / جرائم و حادثات / کورئیر ڈیلیوری سرویس کے طرز کا حوالہ ریاکٹ بے نقاب

کورئیر ڈیلیوری سرویس کے طرز کا حوالہ ریاکٹ بے نقاب

ایک کروڑ 40 لاکھ روپئے نقد ضبط ، سٹی پولیس کمشنر وی وی سرینواس کی پریس کانفرنس
حیدرآباد /12 فروری ( سیاست نیوز ) شہر میں کورئیر ڈیلیوری سرویس انداز میں چلائے جارہے حوالہ ریاکٹ کو بے نقاب کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ علاقہ عابڈز میں واقع آفس سے گجراتی شخص جیش کمار پٹیل یہ ریاکٹ چلارہا تھا ۔ کمشنر پولیس مسٹر وی وی سرینواس راؤ نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے آج آئی ٹی عہدیدار کے ساتھ منعقدہ پریس کانفرنس میں کانفرنس اور گرفتار افراد کو میڈیا کے روبرو پیش کیا ۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ حوالہ ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے نارتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے ایک کروڑ 40 لاکھ 60 ہزار روپئے ضبط کرلئے ۔ دو فرضی کمپنیوں کے نام پر رائے پور سے رقم حیدرآباد منتقلی کے بعد موٹر سائیکل پر سرویس اور ڈیلیوری بوائز کے انداز میں دو افراد اس رقم کو منتقل کرنے کے دوران پولیس کے ہاتھ لگے ۔ انہوں نے بتایا کہ حوالہ ریاکٹ کا اصل سرغنہ جیش کمار پٹیل کے علاوہ پٹیل پردیپ کمار ، ویراج سنگھ ، ارون کمار ، وینکٹشور اور گنیش ، ستیہ نارائنا کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ رائلسیما اسٹیل اور اسکیان انیرجی اینڈ پاور لمیٹیڈ کمپنیوں کے نام پر رقم کو حوالہ کے ذریعہ منتقل کیا جارہا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک خطرناک رحجان ہے جس سے جی ایس ٹی کو بھاری نقصان ہو رہا ہے اور رقم کی کالابازاری کیلئے ایک موقع ہے ۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ جیش کمار پٹیل جس کا عابڈز میں آفس ہے ۔ اس کی جانب سے سالانہ 200 کروڑ روپئے کا ٹرن اوور بتایا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں ایسے مزید حوالہ ریاکٹ ہونے کے امکانات ہیں اور بہت جلد ان ریاکٹس کو بے نقاب کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ پٹیل سال 2009 میں حیدرآباد آیا تھا اور سال 2013 سے یہ کاروبار کر رہا تھا ۔ پولیس نے ضبط شدہ رقم کو آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے حوالے کردیا اور نارتھ زون ٹاسک فورس کی ستائش کی ۔

TOPPOPULARRECENT