Thursday , August 16 2018
Home / شہر کی خبریں / کورادان سے نومولود برآمد ،پولیس تحقیقات کا آغاز

کورادان سے نومولود برآمد ،پولیس تحقیقات کا آغاز

حیدرآباد /21 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ میں سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ۔ پولیس نے باغ جہاں ارا علاقہ سے ایک نومولود کو برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک کچرے دان میں اس نومولود کو پھینک دیا گیا تھا ۔ جس کے رونے کی آواز سنکر کچرے چننے والی خاتون نے مقامی عوام کو اطلاع دی ۔ عوام نے اس نومولود کو دیکھتے ہی فوری پولیس کو چوکس کیا ۔ پولیس دبیرپورہ نے مقام پر پہونچکر نومولود کو ہاسپٹل منتقل کیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس نومولود کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ نومولود ایک یا دو دن یا چند گھنٹوں کا ہوسکتا ہے ۔ جسکی پیدائش کے بعد پھینک دیا گیا ۔ اس سلسلے میں انسپکٹر دبیرپورہ مسٹر وینکیا نائیک نے بتایا کہ کیس کو رین بازار کے سپرد کردیا گیا ہے ۔ چونکہ جس مقام سے نومولود لڑکا برآمد ہوا ہے وہ علاقہ رین بازار حدود میں آتا ہے اور اس مقام کے قریب نرسنگ ہوم بھی موجود ہے ۔ پولیس ہر زاویہ سے اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT