Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / کورسیکا میں مسلمانوں کی عبادت گاہ پر حملہ

کورسیکا میں مسلمانوں کی عبادت گاہ پر حملہ

اجیکسیو۔26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)  کورسیکا میں مسلمانوں کی ایک عبادت گاہ میں ایک گروہ نے توڑ پھوڑ کی ہے اور قرآن مقدس کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی ہے۔ حکام نے کہا کہ یہ حملہ مظاہرین کے ایک گروپ کی جانب سے ہوا ہے جو بظاہر بحیر ہ روم میں فرانس کے جزائر پر آگ بجھانے والے عملے پر حملے کے رد عمل میں تھا۔ یہ حملہ جزائر کے دارالحکومت اجیکسیو میں ہوا ہے جہاں مجموعی طور سینکڑوں افراد آگ بجھانے والے عملے اور ایک پولیس افسر کے زخمی ہونے  احتجاج کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ حکومت نے دونوں واقعات کی مذمت کی ہے اور اس کے مرتکبین کو سزا دینے کا عہد کیا ہے۔ جمعہ کو آگ بجھانے والے عملہ کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے اجیکسیو میں لوگوں کا ایک ہجوم اکھٹا ہوا۔ اس کے بعد بعض مظاہرین جمعرات کی شب کو ہونے والے حملے کی جگہ پہنچ گئے۔ یہ علاقہ دارالحکومت کا غیر ترقی یافتہ نواحی علاقہ ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انھوں نے ‘عرب نکل جاؤ’ اور ‘یہ ہمارا گھر ہے’ جیسے نعرے لگائے۔
کوسیکا بحیرہ روم میں جزائر پر مبنی فرانسیسی خطہ ہے اس کے بعد مظاہرین نے مقامی مسجد کو نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ کی۔

TOPPOPULARRECENT