کورس فیس میں اضافہD.Ed

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مئی : ( ایجنسیز ) : دو سالہ ڈی ایڈ کورس کی فیس میں اضافہ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اب ہر طالب علم کو 1100 روپئے سالانہ اور 1500 روپئے بطور اسپیشل فیس سالانہ ادا کرنے ہوں گے ۔ خانگی ڈی ایڈ کالجس جہاں 50 بچے زیر تعلیم ہوں ان کی افیلیشن فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ہر ادارہ کو پہلے سال کے لیے 75000 روپئے اور چار سال کی تجدید کے لیے 1 لا

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مئی : ( ایجنسیز ) : دو سالہ ڈی ایڈ کورس کی فیس میں اضافہ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اب ہر طالب علم کو 1100 روپئے سالانہ اور 1500 روپئے بطور اسپیشل فیس سالانہ ادا کرنے ہوں گے ۔ خانگی ڈی ایڈ کالجس جہاں 50 بچے زیر تعلیم ہوں ان کی افیلیشن فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ہر ادارہ کو پہلے سال کے لیے 75000 روپئے اور چار سال کی تجدید کے لیے 1 لاکھ روپئے ادا کرنے ہوں گے ۔ حکومت نے اس سلسلہ میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ خانگی ڈی ایڈ کالجس میں ڈپلوما ان ایلمنٹری ایجوکیشن کورس کے لیے افیلیشن طریقہ کار اور فیس اسٹرکچر کو باقاعدہ بنایا جاسکے ۔ پیانل کی تجاویز حکومت کو پیش کرنے کے بعد اس ضمن میں منظوری دی جائے گی ۔ اسپیشل فیس برائے لیبارٹری 250 روپئے ، لائبریری 250 روپئے ، گیمس 100 روپئے مقرر ہے ۔ جب کہ دیگر مدات جیسے میگزین ، یونین ، آڈیو وویژل ریڈنگ رومس ، امتحانات اور داخلوں کے لیے علحدہ فیس مقرر ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT