کورٹلہ میں اسٹوڈنٹس فیسٹول کا انعقاد

کورٹلہ ۔ 27 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد نعیم الدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند شاخ کورٹلہ نے اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا شاخ کورٹلہ کے زیراہتمام منعقدہ اسٹوڈنٹس فیسٹول تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج اتوار کا دن ہے سارے بچے کھیل کود میں مصروف رہتے ہیں لیکن آپ طلباء خوش نصیب ہیں کہ جنت کی طلب آپ کو یہاں لائی ہے ج

کورٹلہ ۔ 27 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد نعیم الدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند شاخ کورٹلہ نے اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا شاخ کورٹلہ کے زیراہتمام منعقدہ اسٹوڈنٹس فیسٹول تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج اتوار کا دن ہے سارے بچے کھیل کود میں مصروف رہتے ہیں لیکن آپ طلباء خوش نصیب ہیں کہ جنت کی طلب آپ کو یہاں لائی ہے جیسا کہ آپ کو ٹائیٹل دیا گیا اس صبح کو ہم ہی لائیں گے ۔ ایسی صبح جس میں اسلام کی طلوع ہے ، طلوع اسلام کی صبح کیلئے جس طرح حضوراکرام ﷺ اور آپ کے صحابہ نے محنت کی جس کے نتیجہ میں ہم اور آپ آج یہاں مسلمان دکھائی دے رہے ہیں ۔ جب حضور اکرام ﷺ اسلام کی دعوت دیتے ہیں تو ایک چھوٹا سا لڑکا جس کی عمر 11 سال تھی ۔ حضرت علیؓ اُٹھ کھڑے ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اے اللہ کے نبیؐ میں اسلام قبول کرتا ہوں اور آپ کا ساتھ دیتا ہوں اوریہی حضرت علیؓ جب خیبر کا قلعہ فتح نہیں ہورہاہے اور صحابہ اکرام خیبر کے قلعہ کو فتح کرنے کیلئے پڑاؤ ڈالے ہوئے ہیں ۔ دھوپ کی شدت ہے اور رات میں جاڑا ہے ، حضرت علی ؓ اس جنگ میں حصہ نہیں لئے تھے کیونکہ ان کی آنکھ میں درد تھا ۔ محمد ﷺ نے فرمایا کہ میں کل ایسے شخص کے ہاتھ میں جھنڈا دینے والا ہوں جس کے ہاتھوں قلعہ خیبر فتح ہوگا ۔ حضورﷺ اس موقع پر حضرت علیؓ کو یاد کرتے ہیں ۔ حضرت علیؓ کے ہاتھوں میں اسلامی فوج کا جھنڈا تھمادیتے ہیں اور حضرت علیؓ کے آنکھوں پر محمد ﷺ نے اپنا لعاب لگادیتے ہیں صحابہ اکرام کو یقین ہوجاتا ہے کہ اسلام کی فتح حضرت علیؓ کے ہاتھوں ہوگی ۔ چنانچہ قلعہ فتح ہوجاتا ہے قبل ازیں جناب محمد عبدالرحیم صدر ایس آئی او کورٹلہ نے افتتاحی کلمات ادا کئے ۔ اس جلسہ سے جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کورٹلہ اظہر کورٹلوی ، مولانا مفتی ضمیر نے مخاطب کیا ۔ صبح 10.30 بجے تا 6 بجے تک مختلف مقابلے رکھے گئے جس میں ’’ قرات ، اذان ، حمد و نعت ، جنرل نالج اسلامی کوئیز ، ڈرائننگ ایک منٹ کے مقابلے رکھے گئے ۔ جس میں طلباء نے کافی جوش و خروش کا مظاہرہ پیش کیا ۔ ان مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو 30 نومبر بروز اتوار انعامات دیئے جائیں گے ۔ طلباء کے اندر تحقیقی جذبہ پیدا کرنے کے مقصد کے تحت ایک عنوان پر تحریری مواد لانے کو کہا گیا ہے جس کا عنوان سائنس کے میدان میں مسلمان ، سائنس دانوں کا رول جلسہ کی نظامت برادر محمد عارف سکریٹری نے کی ۔ اس تقریب میں ایس آئی او کے رفقاء محمد فاضل ، محمد مصطفی ، محمد عدنان ، محمد مکرم ، محمد مختار نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT