Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کورٹلہ میں امن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

کورٹلہ میں امن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

کورٹلہ /22 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر سریندر سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ نے پولیس اسٹیشن کورٹلہ میں منعقدہ گنیش اتسو تقریب پرامن ماحول میں منانے کی گنیش اتسو کمیٹی کے ارکان سے اپیل کی ۔ کورٹلہ پولیس اسٹیشن میں امن کمیٹی کے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے سرکل انسپکٹر کورٹلہ مسٹر سریندر نے کہا کہ کورٹلہ ٹاون امن کا گہوارہ ہے ۔ یہاں کی عوام گذشتہ کئی سال سے بھائی چارگی کے ساتھ عید و تہوار مناتے آرہے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گنیش وسرجن کے بغیر کسی جھگرے اور گڑبڑ پرامن طور پر منائی جائے گی ۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ گنیش وسرجن کے دن شراب نوشی سے احترام کریں ۔ شراب نوشی کرتے ہوئے جھگڑا اور گڑبڑ پیدا کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT